حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سنجیدہ ہے‘زمرک اچکزئی

  • May 8, 2020, 2:09 am
  • COVID-19
  • 301 Views

حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سنجیدہ ہے‘زمرک اچکزئی
عوام نے شروع دنوں میں تعاون کیا جس سے ہم زیادہ کیسز کی طرف نہیں گئے لیکن اب دو ہفتے سے عوام تعاون نہیں کررہی بلکہ تاجر تو دکانیں کھولنے پر بضد ہے
کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سنجیدہ ہے عوام تعاون کریں تاکہ اس پر قابو پایا جاسکے وقت آنے پر لاک ڈاؤن میں نرمی کی طرف بھی جائینگے‘یہ بات انہوں نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس ایک مہلک اور خطرناک بیماری ہے جس کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرانا ہوگا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے کے ساتھ عوام اس کو آج تک سنجیدہ نہیں لے رہی یہی وجہ ہے کہ کیسز میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومت شروع دن سے لیکر آج تک موثر اور وقت کے مطابق پالیسی بنائی ہے اور عوام سے تعاون کرنے کی درخواست بھی کی ہے عوام نے شروع دنوں میں تعاون کیا جس سے ہم زیادہ کیسز کی طرف نہیں گئے لیکن اب دو ہفتے سے عوام تعاون نہیں کررہی بلکہ تاجر تو دکانیں کھولنے پر بضد ہے جس سے نقصان ہم سب کا ہے لہٰذا عوام حکومت کے ساتھ ملکر اس مہلک بیماری کے خاتمے کیلئے شروع کی طرح آج بھی تعاون کریں تاکہ اس پر جلد قابو پاسکے انہوں نے کہاکہ وہ وقت نہیں جب ہم ایک بار پھر رونقیں بحال ہوکر بازاریں اور تجارتی مارکٹیں بحال کرینگے۔