قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کےلئے ارکان کا کورونا ٹیسٹ کرانا لازم قرار

  • May 7, 2020, 11:52 pm
  • National News
  • 110 Views

قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کےلئے ارکان کا کورونا ٹیسٹ کرانا لازم قرار
قومی اسمبلی کے تمام ارکان کو کورونا ٹیسٹنگ رپورٹ دینا ہوگی،ارکان قومی اسمبلی سیشن میں آنے کےلئے اپنی سہولت کے مطابق کورونا ٹیسٹ کرائیں گے
اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کےلئے ارکان کا کورونا ٹیسٹ کرانا لازم قرار دیدیا گیا ،قومی اسمبلی کے تمام ارکان کو کورونا ٹیسٹنگ رپورٹ دینا ہوگی،ارکان قومی اسمبلی سیشن میں آنے کےلئے اپنی سہولت کے مطابق کورونا ٹیسٹ کرائیں گے،ارکان قومی اسمبلی کے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو کورونا ٹیسٹ کرنے کے لئے اقدامات کا حکم دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کو کورونا ٹیسٹ کےلئے ہدایات موصول ہوگئی ،ڈپٹی کمشنرز ارکان سے رابطہ کرکے کورونا ٹیسٹ کےلئے انتظامات کررہے ہیں ،مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کھیئل داس کی کورونا ٹیسٹ کے احکامات کی تصدیق کر دی ،۔ کھیئل داس کوہستانی نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر جامشورو نے کورونا ٹیسٹ کے لیے رابطہ کیا ہے ۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 11مئی پیر کے روز طلب کیاگیا ہے