کراچی، ایس ایچ اوز کو میت کی تدفین کے لئے اجازت نامہ جاری کرنے سے روک دیا گیا

  • May 7, 2020, 5:19 pm
  • National News
  • 143 Views

کراچی میں ایس ایچ اوز کو میت کی تدفین کے لئے اجازت نامہ جاری کرنے سے روک دیا گیا ہے ۔ اس بارے میں احکامات جاری کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ پولیس کا ایسا کوئی کام نہیں کہ طبعی وفات پر تدفین کا اجازت نامہ دے اور نہ ہی طبعی وفات پر پولیس وفات سرٹیفکیٹ طلب کر سکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقہ پولیس میتوں کی تدفین کا اجازت نامہ جاری کر رہی ہے اور اجازت نامہ جاری کرنے کے لیے وفات سرٹیفکیٹ طلب کیا جارہا ہے جبکہ پولیس کا یہ کام ہی نہیں ہے۔
کراچی پولیس چیف نے تمام ایس ایس پیز کو احکامات جاری کئے ہیں کے ہر علاقے کے ایس ایچ او کو تدفین کے لئے اجاز ت نامہ جاری کر نے سے روک دیا جائے اور ہدایت کی کہ محکمہ صحت یا ڈپٹی کمشنر سے موصول کورونا وفات اطلاع پر ہی تدفین کی کارروائی میں حصہ لیں ۔
خیال رہے کہ اس وقت پاکستان میں بھی دنیا بھر کی طرح کوروناو ائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

پاکستان میں ابھی تک 586 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اسی دوران کچھ دن قبل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تھی جس میں میں گورکن نے تدفین کے لیے پولیس کا وفات سرٹیفکیٹ طلب کیا تھا۔ اس ویڈیو کے بعد اب کراچی کے پولیس چیف غلام نبی میمن نے ایکشن لیتے ہوئے کراچی بھر کے ایس ایچ اوز کو تدفین کے لئے اجازت نامہ جاری کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ احکامات جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پولیس کا ایسا کوئی کام نہیں کہ طبعی وفات پر تدفین کا اجازت نامہ دے اور نہ ہی طبعی وفات پر پولیس وفات سرٹیفکیٹ طلب کر سکتی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں بھی اب تک 24 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ 586 افراد اس وائرس کا شکا ر ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔