غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم متاثرین کو رقم کے چیک دے دیئے، نیب بلوچستان

  • May 7, 2020, 5:00 pm
  • National News
  • 284 Views

غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم متاثرین کو رقم کے چیک دے دیئے، نیب بلوچستان

نیب کوئٹہ نے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیم کے متاثرین میں ملزم سے ریکور کردہ رقم کے چیک حوالے کر دیئے۔
ڈی جی نیب فرمان اللّٰہ نے اسکیم کے 23 متاثرین کو لاکھوں روپے کے چیک حوالے کیے۔
ہاؤسنگ اسکیم کے مالک سجاد حسین کے خلاف عوام کی شکایت پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا، ملزم نے ہاؤسنگ اسکیم کے نام پر لوگوں سے بڑی رقم وصول کی تھی۔
نیب اعلامیہ کے مطابق ملزم نے نہ توپلاٹ کی الاٹمنٹ کی اور نہ ہی رقم واپس کی۔
اعلامیہ کے مطابق تحقیقات مکمل کرکے ملزم کےخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کروایا گیا تھا۔
نیب اعلامیے کے مطابق ملزم نے لوٹی ہوئی تمام رقم کی واپسی کے لیے پلی بارگین کی درخواست کی تھی، عدالت کی منظوری کے بعد ملزم کی پلی بارگین کی درخواست  کو قبول کرلیا گیا تھا