لڈن جعفری المعروف علامہ ضمیر نقوی نے کورونا وائرس کا علاج بتا دیا

  • May 7, 2020, 4:43 pm
  • Entertainment News
  • 259 Views

لڈن جعفری المعروف علامہ ضمیر نقوی نے کورونا وائرس کا علاج بتا دیا ، تفصیلات کے مطابق معروف ولاگر وقار ذکا سے لائیو سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے علامہ ضمیر نقوی نے کہا کہ کورونا خون کی بیماری ہے اس لئے اس کو خون سے ہی ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کا علاج پلازمہ ہے جس میں صحت مند افراد کا خون لے کر مریض کو لگایا جاتا ہے۔
انہوں نے نجی ٹی وی کا حوالا دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات میں نے سب سے پہلے اپنی مجلس میں بتائی تھی۔ جو چورا کر چلا دی گئی۔ اس بات کا اعتراف مذکورہ چینل کا اینکر بھی کر چکا ہے کہ پلازمہ کے ذریعے سے کورونا کا علاج سب سے پہلے علامہ ضمیر نقوی نے اپن مجلس میں بتایا تھا۔ علامہ ضمیر نقوی نے کہا کہ کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کا خون وائرس کے مریض کو لگایا جائے ۔
یہ علاج میں نے خود نہیں بتایا حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہی تھی۔

پوری دنیا میں سب سے بہتر علاج پلازمہ تھراپی ہے جو سب سے پہلے میں نے بتایا۔ مزید گفتگو کرتے ہوئے علامہ ضمیر نقوی نے کہا کہ علاج کیلئے دوسری چیز پاکیزہ خون ہے۔ جو میں نے کسی کو نہیں بتائی ۔ پاکیزہ خون کیسے ملے گا یہ بات میں نے چھپا لی ہے۔
پاکیزہ خون کس طرح مریض کے جسم میں پہنچایا جائے یہ بات میں نہیں بتاؤں گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی علامہ ضمیر نقوی نے کورونا کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ میں نہیں بتاؤں گا۔ لوگ میرا مذاق اڑاتے ہیں ، یہ بات بھی قابل غور رہے کہ علامہ ضمیر نقوی کے حوالے سے بہت سی میمز بھی زیر گردش رہتی ہیں ، جس پر انہوں نے صارفین کو عدالت تک لے جانے کا کہہ کر خبردار بھی کیا تھا ۔