وزیراعظم عمران خان کا گورننس کا نیا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ

  • May 6, 2020, 9:30 pm
  • National News
  • 191 Views

وزیراعظم عمران خان کا گورننس کا نیا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئینی اصلاحات کی طرف ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے کہا نیا گورننس کا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے نظام کے تحت تمام وزارتوں کیلئے اچھی شہرت کے حامل ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
وزیر اعظم نے اب تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو اپنے متعلقہ محکموں میں تھنک ٹینک قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔ تھنک ٹینکس تکنیکی ماہرین پر مشتمل ہوں گے اور انہیں متعلقہ وزارتوں اور محکموں سے متعلق امور کے بارے میں مشورے اور نظریات فراہم کرنے کے لئے ٹاسک دیا جائے گا۔ یہ تھنک ٹینکس گورنمنٹ کی پالیسیوں سازی کے عمل میں مداخلت کے مجاز ہوں گے۔
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیم ، تاریخ و تمدن اجاگر کر نے میں ذرائع ابلا غ کا کلیدی کردار ہے انسانیت کے احترام اور احساس پرمبنی اقدار اجا گر کر نے کی ضرورت ہے ۔ بد ھ کے روز وزیراعظم ہا ئوس میں وزیر اعظم عمر ان خان سے سینیٹر فیصل جا وید نے ملا قات کی ، ملا قات میں مسلم ممالک میں تہذیب و ثقافت فنو ن لطیفہ میں تعاون کے فروغ پر گفتگو کی گئی اس مو قع پر وزیر اعظم عمرا ن خان نے کہا کہ مذہب ہمیں دکھی اور مشکل میں گھر ی انسانیت کی مد د کا درس دیتا ہے پا کستانی کہیں بھی ہوں مشکل وقت میں وطن کے شانہ بشانہ ہو تے ہیں انسانیت کی خدمت کا جذبہ ہما رے معاشرئے کی اصل طاقت اور خوبی ہے ۔
فیصل جاوید نے کو رونا ریلیف فنڈ پر پا کستانیوں کے مثبت ردعمل سے بھی وزریر اعظم کو آگاہ کیا جس پر وزیرا عظم نے کہا کہ کو رونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے پا کستانیو ںکا جذبہ قابل تحسین ہے ۔