کورونا وائرس پراہم تحقیق کرنے والے چینی پروفیسر قتل

  • May 6, 2020, 6:11 pm
  • COVID-19
  • 313 Views

کورونا وائرس پر ریسرچ کرنے والے چینی پروفیسر کو قتل کردیا گیا ، قتل کے بعد ملزم نے خود کو گولی مار لی۔ پولیس کے مطابق یونیورسٹی آف پٹسبرگ کے ایک پروفیسر جو کہ کوویڈ 19 کے حوالے سے اہم ریسرچ کررہے تھے اور انتہائی اہم نتائج بنانے کے راستے پر تھے۔ بتایا گیا ہے کپ پروفیسر بنگ لیو ہفتے کے روز اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔
جن کا سر گردن پر گولیاں لگنے کے نشانات موجود تھے۔ تاہم قابل غور بات یہ ہے کہ بنگ لیو کے گھر کے باہر کھڑی کار میں ایک نامعلوم شخص بھی مردہ پایا گیا ہے۔ تفتیشی کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص نے پروفیسر کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور انہیں ہلاک کر دیا ۔ بعدازاں اپنی گاڑی میں بیٹھ کر خود کشی کر لی۔
پولیس کا خیال ہے دونوں افراد ایک دوسرے کو جانتے تھے۔

تاہم پروفیسر کا قتل چینی شہری ہونے کی بنیاد پر نہیں کیا گیا۔ یونیورسٹی آف پٹسبرگ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگ لیو کی المناک موت سے شدید غم ہے اور یونیورسٹٰی غم اور دکھ کی اس گھڑی میں پروفیسر کے رشتہ داروں، عزیزو اقارب کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتی ہے۔ یونیورسٹی کے محکمہ کمپیوٹیشنل اینڈ سسٹمز بیالوجی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ بنگ لیو سارس کو2 کے حوالے سے اہم نکات پر گامزن تھے۔ بنگ لیو کے ساتھ تحقیق پر کام کرنے والے ساتھیوں نے ان کو خراج تحسین عقیدت کرنے کیلئے ان کے مشن کو آگے لے کر جانے کا اعلان کیا ہے۔