وزیر اعظم عمران خان نے وفاق میں 188 خالی آسامیاں پُر کرنے کے لیے سی ایس ایس کے امتحان کی منظوری دے دی،شہزاد ارباب کا ٹویٹ

  • May 6, 2020, 12:17 am
  • Education News
  • 244 Views

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹبلشمنٹ شہزاد ارباب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گذشتہ چند سالوں سے وفاق میں 188 خالی آسامیاں پُر کرنے کے لیے سی ایس ایس کے امتحان کی منظوری دے دی۔
پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ان آسامیوں میں بلوچستان کی 49، دیہی سندھ کی 41، شہری سندھ کی 19، کے پی کی 22، سابق فاٹا/جی بی کی 16 اور اے جے کی 2 خالی اسامیاں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام وفاق کے یونٹوں کو مساوی مواقع دینے پر یقین رکھتے ہیں۔