کوروناوائرس کے کیسز تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے 21 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ صحتیابی کی شرح بھی 55 فیصد سے کم ہوکر 15 فیصد ہوگئی ہے، ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی

  • May 6, 2020, 12:01 am
  • COVID-19
  • 115 Views

کوروناوائرس کے کیسز تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے 21 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ صحتیابی کی شرح بھی 55 فیصد سے کم ہوکر 15 فیصد ہوگئی ہے، ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبے میں کوروناوائرس کے پھیلاو اور شرح اموات میں اضافہ کے باعث لاک ڈاون میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع کی گئی، عوام تعاون نہیں کریں گے تو سختی کی جائے گی یہ بات انہوں نے منگل کو سول سیکرٹریٹ میں میڈیا بریفننگ کے دوران کہی انہوں نے کہاکہ لاک ڈاون 19 مئی تک صوبے میں جاری رہے گا کوروناوائرس کے کیسز تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے 21 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ صحتیابی کی شرح بھی 55 فیصد سے کم ہوکر 15 فیصد ہوگئی ہے، لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ صوبے میں وینٹی لیٹرز کی کمی ہے این ڈی ایم اے سے مزید وینٹی لیٹرز بھیجنے کی درخواست کی ہے، لیاقت شاہوانی نے کہا کہ پورے صوبے کے ٹیسٹ صرف ایک لیب میں کئے جارہے ہیں جس سے لیب پر دباﺅ ہے، جلد ایک اور پی سی آر مشین بی ایم سی میں فعال کریں گے جس سے دباﺅ میں کمی آئے گی، انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے 43 ہزار سے زائد ٹیسٹ کٹس بھیجی ہیں جس سے کٹس کی کمی کا مسئلہ حل ہوجائے گا، لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون سے متاثرہ افراد کو راشن اور احساس پروگرام کے تحت کیش کی فراہمی جاری ہے، صوبائی حکومت نے بھی قرض حسنہ پروگرام کا اغاز کیا ہے جس کہ تحت 10 سے 20 ہزار روپے آسان شرائط پر قرض دیئے جائیں گے۔