بلوچستان میں کورونا وائر س سے ایک اور شخص جاں بحق اموات کی تعداد 22ہوگئی

  • May 5, 2020, 11:58 pm
  • COVID-19
  • 307 Views

بلوچستان میں کورونا وائر س سے ایک اور شخص جاں بحق اموات کی تعداد 22ہوگئی
کوئٹہ (انفارمیشن ڈیسک) بلوچستان میں کورونا وائر س سے ایک اور شخص جاں بحق اموات کی تعداد 22ہوگئی ، محکمہ صحت ذرائع کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں داخل ایک 60سالہ مریض دوران علاج جاں بحق ہوگیا مریض کا تعلق کوئٹہ سے تھا جسے28اپریل کو کورنا وائرس تشخیص ہونے کے بعد 29اپریل کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا مریض فاطمہ جنا ح ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھا