محکمہ صحت بلوچستان نے ڈیوٹی سے انکار پر 8 ملازمین کو معطل کردیا

  • May 5, 2020, 12:37 am
  • COVID-19
  • 253 Views

کوئٹہ: محکمہ صحت بلوچستان نے کورونا وائرس کے دوران ذمہ داریاں نبھانے سے انکار پر 8 ملازمین کو معطل کردیا۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے کہا ہے کہ ڈیوٹی سے انکار پر 8 ملازمین کو معطل کردیا ہے کیوں کہ انہوں نے کورونا وائرس کے دوران ذمہ داریاں نبھانے سے انکار کیا تھا۔

ڈی جی ہیلتھ بلوچستان کا کہنا ہے کہ حفاظتی سامان کی فراہمی کے باوجود طبی عملے کی فرائض سے غفلت المیہ سے کم نہیں ہے، کورونا کے خلاف طبی عملے کو بہادری سے جنگ لڑنی ہوگی، یہی طبی ملازمت کے ابتدائی حلف کا تقاضہ ہے۔