نہم جماعت کی نئی مطالعہ پاکستان سے نبی کریم ؐکو آخری نبی تسلیم کرنے کا ذکر نکالنے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

  • May 5, 2020, 12:12 am
  • National News
  • 143 Views

نویں جماعت کی نئی مطالعہ پاکستان سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی تسلیم کرنے کا ذکر نکالنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کر ادی گئی ۔
مسلم لیگ (ن)کے رکن سمیع اللہ خان کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ نہم جماعت کی پرانی کتاب میں لکھا تھا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی تسلیم کرنا عقید رسالت کا لازمی جز ہے،نئی مطالعہ پاکستان میں لکھا گیا ہے قرآن اور اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو سرچشمہ ہدایت ماننا عقید رسالت کا لازمی تقاضہ ہے،نہم جماعت کی نئی مطالعہ پاکستان سے آخری نبی کا لفظ ہٹادیا گیا،یہ عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کو پس پشت ڈالنے کی سازش ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ کوئی بھی سچا مسلمان عقید ختم نبوت پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا،نہم جماعت کی نئی کتاب میں تبدیلی فوری ختم کی جائے اورپرانی مطالعہ پاکستان کی کتاب کو دوبارہ نصاب میں شامل کیا جائے ۔ قرارداد میںسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے درخواست کی گئی ہے کہ اس معاملے کا خصوصی طور پر نوٹس لیںاور اس پر ایوان میں خصوصی بحث کرائی جائے۔