ہوسکتا ہے کورونا کی ویکسین کبھی بھی نہ بنائی جاسکے، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

  • May 4, 2020, 11:27 pm
  • Health News
  • 332 Views

ہوسکتا ہے کورونا کی ویکسین کبھی بھی نہ بنائی جاسکے، دنیا میں ایسے وائرسز موجود ہیں جنکی ویکسین نہیں بنائی جاسکی، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ نئی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں ایسے شواہد سامنے آئے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ شاید کورونا کی ویکسین کبھی بھی نہ بنائی جاسکے۔ ڈاکٹر ڈیوڈ نبارو نے کہا ہے کہ ابھی تک یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ کورونا کی ویکسین بھی بن سکے گی یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ کورونا کی کوئی ویسکین بنا بھی لی جائے تو وہ بعد میں ہونے والے ٹیسٹ اور معیار پر پوری نہ اترے۔ انہوں نے کہا کہ شاید کوئی علاج دریافت ہوبھی جائے تاہم اس بات کا خطرہ موجود ہے کہ یہ وبا ہر سال پھول سکتی ہے اور ہر سال لاک ڈاؤن اور اموات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت کے ہی ایک عہدیدارکی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف اب کچھ ممالک معمول کی زندگی کی طرف بڑھ رہے ہیں لیکن ویکسین تیار ہونے تک خطرات موجود رہیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ہنگامی پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیک ریان نے جنیوا میں انٹرویو میں کہا کہ کچھ ممالک اب بھی کورونا کی زد میں ہیں جبکہ کچھ ملکوں نے یہ ظاہر کرنا شروع کردیا ہے کہ وائرس کو کچھ حد تک قابو کرنا ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی عالمی سطح پر حالات بہت ہی مشکل ہیں۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ کورونا وائرس پر قابو پانا اور پہلے کی طرح حالات اور زندگی کو شروع کرنا ممکن ہے۔
کورونا وائرس کے مختلف ملکوں میں پھیلنے کا طریقہ کار الگ ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ رواں برس کے آخر تک امریکا کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کر لے گا۔ ایک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اس سال کے آخر تک کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کر لے گا۔