وزیراعظم عمران خان نے چھوٹا کاروبار امدادی پیکج کا اعلان کردیا

  • May 2, 2020, 8:57 pm
  • National News
  • 183 Views

وزیراعظم عمران خان نے چھوٹا کاروبار امدادی پیکج کا اعلان کردیا ہے۔اس موقع پر کورونا کے باعث بیروزگار ہونے والوں کی رجسٹریشن اور مالی مدد کے لیے ویب سائٹ کا اجراء بھی کیا۔ویب پورٹل پر کورونا وائرس ویب پورٹل پر وبا کے باعث بیروزگار ہونے والے افراد رجسٹر ہو سکیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کی طرح بے روزگاروں کو بھی رقم دیں گے۔
متاثرہ افراد کو تفصیل دینی ہوگی کہ وہ کہاں کام کرتے تھے۔جن لوگوں کو ویب سائٹ پر اندراج میں مشکل ہو وہ کسی کی مدد لیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ٹائیگر فورس لوگوں کے ویب سائٹ پر اندراج میں مدد کرے۔وزیراعظم نے کہا کہ نیویارک میں بھی تعمیرات کی صنعت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاک ڈاؤن کے منفی اثرات اتنے زیادہ ہیں کہ امیر سے امیر حکومت بھی اسے برداشت نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی صنعت کو کبھی ملکی تاریخ میں اس طرح فائدے نہیں ملے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام افراد تک پہنچایا جائے‘ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختون خوا کی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر صورت تمام مصنوعات کی قیمتیں کم کروائیں. وزیراعظم نے صوبوں کو مہنگائی میں مزید کمی لانے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایکشن کے لیے ضلعی انتظامیہ سے تعاون لیا جائے. انہوں نے کہا کہ آئل پرائسز بڑھنے پر بلا تاخیر مہنگائی کی جاتی رہی ہے، اب تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اشیاءکی قیمتوں میں کمی بھی یقینی بنائی جائے وزیر اعظم عمران خان نے یہ بھی کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایکشن لیا جائے، ہر صورت قیمتیں کم کروائیں بصورت دیگر ایکشن لیں