حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کردی

  • April 30, 2020, 9:06 pm
  • Business News
  • 156 Views

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو سمری بھجوادی گئی تھی جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 20 روپے 68 پیسے کم کرنے کی سفارش کی گئی تھی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 33.94 پیسے اور لائٹ ڈیزل 24.57 روپے سستا کرنے جب کہ مٹی کا تیل 44.07 روپے سستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے جب کہ لائٹ ڈیزل میں 15 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت 30.01 روپے فی لیٹر کم کی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔