امریکا میں پھنسی اداکارہ میرا کی موجودہ صورتحال پرانگریزی میں لائیو رپورٹنگ

  • April 30, 2020, 9:00 pm
  • COVID-19
  • 219 Views

امریکا میں پھنسی اداکارہ میرا کی صورتحال پر انگریزی میں لائیو رپورٹنگ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ، تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے امریکا میں کورونا وائرس کی صورتحال پر انگریزی لائیو رپورٹنگ کی ۔ اداکارہ میرا نے ہیٹن کے ٹائم سکوائر سے لائیو رپورٹنگ کرتے کہا کہ گھر وں میں رہیں محفوظ رہیں ، میرا کا کہنا تھا کہ دنیا کا سب سے بڑا شہر اس وقت کورونا وائرس کے باعث سو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت احکامات پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔
عالمی وباء کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کی صورتحال میں اداکارہ میرا نیویارک میں پھنس چکی ہیں ، اداکارہ میرا نے وطن واپسی کیلئے وزیراعظم عمران خان سے ہاتھ جوڑ کر مدد کی اپیل بھی کی تھی ۔
انہوں نے کہا تھا کہ میرے پاس رقم ختم ہوچکی ہے، ہوٹل کے کمرے میں قید ہوں، نیویارک قبرستان میں تبدیل ہورہا ہے، وطن واپس آکر مرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان سے وطن واپسی کیلئے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمایوں سعید اور دوسرے فنکاروں کے ساتھ شوٹنگ کیلئے امریکا آئی تھی، وہ سب واپس جا چکے ہیں۔ میں یہاں اکیلی پھنس گئی ہوں۔ عمران خان نے ہمیشہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے میری وطن واپسی کے انتظامات کیے جائیں۔ اداکارہ میرا نے مزید کہا تھا کہ یہاں روزانہ ہزاروں لوگ مر رہے ہیں، نیویارک قبرستان میں تبدیل ہورہا ہے۔ بیرون ملک اس طرح کے حالات میں نہیں مرنا چاہتی ۔ بعد ازاں ان کے سسر نے سارے معاملے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں کوئی سچائی نہیں میرا ہمارے ساتھ موجود ہے، علاوہ ازیں اداکارہ میرا کی پارٹی کرتے ویڈیو بھی وائر ل ہوئی تھی۔