وفاقی حکومت نے ملک بھر سے 6 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا

  • April 30, 2020, 12:32 am
  • National News
  • 143 Views

وفاقی حکومت نے ملک بھر سے 6 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے ملک بھر سے 6 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق زیراعظم عمران خان نے روزگار کی فراہمی کا ایک اوربڑا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت وفاقی حکومت ملک بھر کے 6 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرے گی۔وزیر اعظم عمران خان نے “وزیر اعظم گرین نگہبان” پروگرام کی منظوری دے دی ہے جس کا افتتاح وہ خود کریں گے، گرین نگہبان منصوبہ بیک وقت چاروں صوبوں میں شروع کیا جائے گا اور مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کو منصوبہ کی ذمہ داری سونپ دی۔پروگرام کے تحت اس سال دسمبر تک 2 لاکھ نوکریاں فراہم کی جائیں گی، اور ان افراد سے جنگلات، نرسریز اور پارکس میں. گرین نگہبان کی خدمات لی جائیں گی۔