گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خود کو لگنے والے کورونا کا ذمہ دار غیر تعلیم یافتہ سندھی لوگوں کو قرار دے دیا

  • April 29, 2020, 8:02 pm
  • National News
  • 170 Views

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خود کو لگنے والے کورونا کا ذمہ دار غیر تعلیم یافتہ سندھی لوگوں کو قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خود کو لگنے والے کورونا کا الزام اندرون سندھ کے "غیر تعلیم یافتہ" لوگوں کو قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ لوگوں کو اتنا ایجوکیٹ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ان کے دورہ اندرون سندھ کے دوران لوگ ان کے بہت زیادہ قریب آگئے اور انہیں کورونا وائرس لگ گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جس دن ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا اس سے ایک روز قبل انہوں نے اپنی والدہ کے ساتھ افطاری کی تھی۔ اب ان کے تمام گھر والوں کے کورونا کے ٹیسٹ لیے جائیں گے۔خیال رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا 2 روز قبل کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔