24 گھنٹوں کے دوران 26 اموات ہوئیں، 806 نئے کیسزسامنے آئے

  • April 29, 2020, 7:57 pm
  • COVID-19
  • 142 Views

چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اب پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ پاکستان میں بھی کورونا وائرس نے اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد تو کورونا کیسز کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آج کا دن پاکستان میں کورونا وائرس کا ہلاکت خیز دن قرار دے دیا جاتا ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران 26 اموات ہوئیں، 806 نئے کیسزسامنے آئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اب تک کے سب سے زیادہ 806 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،26 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات 327 ہوگئیں ۔ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 14885 تک پہنچ گئی ہے۔شارجہ اور دبئی سے وطن لوٹنے والوں 47 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جنہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔
پنجاب میں حالات بہت زیادہ سنگین ہیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5827 تک پہنچ گئی، سندھ میں 5291کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 2160اور اسلام آباد میں 297 ہوگئی، بلوچستان میں 915 گلگت بلتستان میں 330 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 65 ہوگئی۔ مُلک بھر میں اب تک 3425 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔
ابق کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 327 تک پہنچ گئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 26 نئی اموات ہوئیں ہیں جن میں سندھ میں 92، پنجاب میں 100، کے پی کے میں 114 ، گلگت بلتستان 3، اسلام آباد میں 4 اور بلوچستان میں 14مریض کورونا وائرس کے باعث جان بحق ہوئے۔ اب تک 165911 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8530 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔