7 سالہ بھتیجی کو قتل کرنے والے چچا کو گرفتار کر لیا گیا

  • April 28, 2020, 2:29 pm
  • Breaking News
  • 293 Views

شور مچانے پر کم سن بھتیجی کو قتل کرنے والے سفاک چچا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں ہفتے کے روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چچا نے شور مچانے پر اپنی 7 سالہ بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ملزم واقعے کے بعد گرفتار ہوگیا تھا تاہم اب پولیس اسے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے بچی کے قاتل چچا کو لنڈی کوتل سے گرفتار کیا۔وہ واردات کے بعد گھر چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا جسے سرچ آپریشن کر کے گرفتار کیا گیا۔ خیال رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک شخص نے کھیل کے دوران شور مچانے پر غصے میں اپنی بھتیجی کو گولی مار کر قتل کردیا۔22اپریل کو بچی کے والد کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق پشاور کے علاقے تہکال میں 48سالہ مشتبہ ملزم کو گھر کے باہر کھیلنے والے بچوں کے شور مچانے پر غصہ آ گیا۔
شکایت گزار کے مطابق ملزم نے پہلے گالم گلوچ کی اور پھر اپنا پستول نکال کر بچوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس کی بھتیجی زخمی ہو گئی۔7سالہ بچی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔تہکال پولیس اسٹیشن کے محرر شاداب جاوید نے بتایا کہ ملزم مقتولہ بچی کے ساتھ ایک ہی عمارت میں دوسری منزل پر رہائش پذیر تھا اور اس کی شادی نہیں ہوئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم مفرور ہے اور پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر اور پولیس کی ابتدائی تفتیش سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ملزم نے بچوں کے شور مچانے پر فائرنگ کی جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔جب ان سے ملزم کی ذہنی حالت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اہلخانہ کے مطابق ملزم کو کسی بھی قسم کا ذہنی مسئلہ نہیں تھا جبکہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ بھائیوں کے درمیان بھی کسی قسم کا تنازع نہیں تھا۔