گجرات میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی

  • April 28, 2020, 2:28 pm
  • National News
  • 142 Views

گجرات میں آسمانی بجلی نے تباہی مچادی۔2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق گجرات کے نواحی علاقے دولت نگر میں آسمانی بجلی گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔آسماںی بجلی گندم کی کٹائی کا کام کرنے والی خواتین پر گری جس کے نتیجے میں 2خواتین جاں بحق ہوگئیں جن کی شناخت عاصمہ اور مدیحہ کے نام سے ہوئی ۔
جبکہ چھ افراد بھی زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

گذشتہ ماہ بہاول پور میں بارش آسمانی بجلی گرنے سے نویں جماعت کا پرچہ دینے کیلئے آنیوالا طالب علم جاں بحق ہو گیا تھا،نویں جماعت کاطالب علم سیدحسن رضا ولدسیدآغاحسین بخاری گورنمنٹ ایس ڈی ہائی سکول فریدگیٹ نویں کلاس انگلش کاپرچہ دینے آرہاتھاسکول کے قریب پٹرول پمپ کے سامنے اس پرآسمانی بجلی گرگئی جسے فوری طورپربی وی ایچ پہنچایاگیالیکن وہ جانبرنہ ہوسکا۔
خیال رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں پیر سے 2 مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان کے روزہ داروں کے لئے بارشوں کی نوید سنادی گئی ہے اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے پورے ہفتے کے دوران ان علاقوں میں تیز ہواؤں و گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 2 مئی بروز ہفتہ تک بالائی خیبرپختونخواہ، کشمیر، گلگت بلتستان و خطہ پوٹھوہار میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔