مساجد کے امام مالی مدد سے محروم‘گیس و بجلی بل معاف کرنے پر عمل نہ ہوسکا

  • April 27, 2020, 11:01 am
  • National News
  • 109 Views

مساجد کے امام مالی مدد سے محروم‘گیس و بجلی بل معاف کرنے پر عمل نہ ہوسکا
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے تروایح سے متعلق ایس پی او پر مکمل عملدرآمد جاری ہے
دوسروں کی جائیداد کی کرایہ معاف کرنے کی بجائے حکومت خود کمزور عوام کی مالی مدد کریں جبکہ بجلی اور گیس کے بل معاف کرائے جائیں‘عوامی حلقے
کوئٹہ(ہمارا کوئٹہ انفارمیشن ڈیسک)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے تروایح سے متعلق جو ایس پی او جاری کیا ہے اس پر مکمل عملدرآمد جاری ہے نمازی تین فٹ کے فاصلے پر کھڑے ہو کر نماز اور تروایح ادا کرتے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے مسجدوں کے امام کیلئے مالی مدد‘گیس و بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان کیا اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا جس سے عوام کو لاک ڈاؤن کے دوران مشکلات درپیش ہیں واضح رہے کہ رمضان المبارک سے قبل وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے علماء کرام کے ساتھ مذاکرات کیے اور تروایح سے متعلق ایس پی او جاری کیا جس پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے علماء کرام نے مکمل عملدرآمد کیاگیا اور مسجدوں میں نماز اور تروایح کے درمیان نمازی تین فٹ کے فاصلے پر کھڑے ہو کر باقاعدگی سے نماز ادا کرتے ہیں حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران رجسٹرڈ مساجد کے علماء کرام کیلئے مالی مدد جبکہ اسی طرح وفاقی حکومت نے گیس و بجلی کا بل معاف کرنے کا اعلان تو کیا لیکن اس پر کوئی عملدرآمد ہوسکا اور نہ ہی حکومت نے اس سلسلے میں کوئی پیشرفت کی لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیگر طبقے کے ساتھ علماء کرام بھی مالی حوالے سے کمزور پڑ گئے اور مشکلات کا شکار ہیں عوامی حلقوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کردیا کہ دوسروں کی جائیداد کی کرایہ معاف کرنے کی بجائے حکومت خود کمزور عوام کی مالی مدد کریں جبکہ بجلی اور گیس کے بل معاف کرائے جائیں۔