سیالکوٹ میں لڑکی کے والدین نے سلامی اور تحفوں کا انبار لگا دیا

  • April 27, 2020, 10:43 am
  • Entertainment News
  • 248 Views

اہل خانہ کو 2 عمرہ کے ٹکٹ اور 7 لاکھ روپے سلامی کے طور پر دیئے گئے

پاکستان میں ہونے والی شادیوں میں دلہن کے والدین کی جانب سے کوشش کی جاتی ہے کہ وہ دُلہا والوں کو ہر قسم کی سہولیا ت فراہم کریں، وہ جہیز کی صورت میں ہو، تحائف کی صورت میں یا سلامی کی صورت میں۔دلہن کے والدین کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے سسرال والوں کو جتنا خوش کر سکتے ہیں، وہ کریں۔ایک ایسا ہی واقع سامنے آیا ہے سیالکوٹ سے جہاں ایک دلہن کے والدین نے سلامی اور تحفوں کا انبار لگا دیا۔
تفصیلات کے مطابق جہیز میں 2 عمرہ کے ٹکٹ اور 7 لاکھ روپے نقدی سلامی کی صورت میں پیش کی گئی ہے۔اس کے علاوہ مزید بتایا جارہا ہے کہ جہیز میں6 موٹرسائیکل ، 2 خرگوش، اونٹ ، اونٹنی اور 2 گائے سلامی میں دیئے گئے ہیں۔جبکہ اس کے علاوہ 2 بھینسیں، 2 بچھڑے، 2 بکریاں اور 2 مرغوں کی جوڑی بھی تحفے کی صورت میں دی گئی ہے۔
والدین کی جانب سے اپنی بیٹی کی آئی ہوئی بارات کے ہر رکن کو تحفہ پیش کیا گیا جس میں 350 آنے والے باراتیوں کو ایک ایک سوٹ اور قرآن مجید کا تحفہ پیش کیا گیا ہے۔

لڑکی کے والدین کا کہنا تھا کہ یہ سب انہوں نے کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ اپنی بیٹی کی خوشی کے لئے دیا ہے ۔اتنے زیادہ تحفے دیکھنے کے بعد دلہا خوش ہو گیا جس کے بعد اس کی خوشی اس کے چہرے سے عیاں تھی۔ دوسری جانب دلہے کے گھر والوں کی جانب سے بھی دولت کی خوب نمائش کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق بارات نے بھی آتے ہوئے پورے راستے قیمتی گھڑیوں اور موبائل فونز کی برسات کی تھی جبکہ پورے راستے پیسے بھی پھینکے جاتے رہے۔
یاد رہے کہ یہ واقع سیالکوٹ میں پیش آیا ہے جہاں والدین نے اپنی بیٹی کی شادی میں تحفوں اور سلامی کا انبار لگا دیا جس کے بعد آئے ہوئی باراتیو ں کو بھی تحائف پیش کئے گئے۔اہلیان علاقہ بھی اس بات پر حیران ہیں کیونکہ اس سے پہلے کسی کو اپنی بیٹی کی شادی پر اتنے تحائف دیتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جہیز میں 2 عمرہ کے ٹکٹ اور 7 لاکھ روپے نقدی سلامی کی صورت میں پیش کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ مزید بایا جارہا ہے کہ جہیز میں6 موٹرسائیکل ، 2 خرگوش، اونٹ ، اونٹنی اور 2 گائے سلامی میں دیئے گئے ہیں۔جبکہ اس کے علاوہ 2 بھینسیں، 2 بچھڑے، 2 بکریاں اور 2 مرغوں کی جوڑی بھی تحفے کی صورت میں دی گئی ہے۔ والدین کی جانب سے اپنی بیٹی کی آئی ہوئی بارات کے ہر رکن کو تحفہ پیش کیا گیا جس میں 350 آنے والے باراتیوں کو ایک ایک سوٹ اور قرآن مجید کا تحفہ پیش کیا گیا ہے۔