شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک،2اہلکار شہید

  • April 26, 2020, 8:45 pm
  • National News
  • 143 Views

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقوں خیسورہ اور دوسالی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں لانس نائیک عبدالوحید اور سپاہی سکم داد تھے۔ لانس نائیک عبدالوحید کا تعلق مظفرآباد اورسپاہی سکم داد کا ایبٹ آباد سے ہے۔ سپاہی سکم داد کی عمر 33 برس جب کہ لانس نائیک عبدالوحید کی عمر 29 برس تھی۔