پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر

  • April 26, 2020, 12:17 am
  • National News
  • 125 Views

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہوگئیں کوئٹہ میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف انتظامی مشینری نظر نہیں آرہی رحمتوں اور برکتوں والے ماہ مقدس میں گراں فروش بے لگام ہوگئے، ماہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی گراں فروشوں نے مشکل حالات میں پھنسے عوام کی جیبوں سے ناجائز منافع کمانا شروع کردیاشہر کے مختلف بازاروں میں 50 روپے فی کلو ملنے والا خربوزہ 100 سے 120 روپے کا ہوگیا، 40 روپے فی درجن ملنے والے درجہ دوم اور سوم کے کیلے 80 سے 120 روپے میں فروخت ہونے لگے گرما 100 سے 120 جبکہ تربوز 50 سے 60 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے دکاندار کہتے ہیں کہ منڈی سے مہنگے ملنے والے پھل کم قیمتوں میں فروخت نہیں کرسکتے ماہ مبارک میں ایک جانب جہاں پھلوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں وہیں سبزیوں میں ہرے مصالحے کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں ، لیموں فی کلو چار سے ساڑھے 400‘ 80روپے فی کلو ملنے والی ہری مرچ بھی مختلف بازاروں میں 150سے 180فی کلو میں فروخت ہو رہی ہیں ، جس کے سبب ریلیف کے متلاشی شہری بازاروں میں مہنگائی سے پریشان نظر آتے ہیںرمضان المبارک میں پھل، سبزیوں اور گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہر سال کا مسئلہ ہے، حکومت ہر سال گراں فروشوں کیخلاف کارروائی کے اعلانات کرتی ہے لیکن عملی طور پر کچھ نظر نہیں آتا اور لوگ مہنگے داموں پھل اور سبزیاں خرید کر حکومت کو کوس کر چپ ہوجاتے ہیں۔