لاک ڈاون سے مستونگ کے متاثرین شدید متاثر

  • April 26, 2020, 12:08 am
  • National News
  • 155 Views

لاک ڈاون سے مستونگ کے متاثرین شدید متاثر
لاک ڈاون صرف چند مخصوص ایٹم فروخت کرنے والے دکانداروں کیلئے ہیں
مستونگ(ہمارا کوئٹہ انفارمیشن ڈیسک)لاک ڈاون سے مستونگ بازار کے چوٹے کاروباری حضرات شدید متاثر ہوگئے شہر میں نام نہاد لاک ڈاون صرف چند مخصوص ایٹم فروخت کرنے والے دکانداروں کیلئے ہیں۔جبکہ پورا بازارکھلا ہوا ہے اور لوگ بغیر کسی احتیات کے کاروبار کررہے ہیں اور بازار میں بھی بدستور لوگوں کا ہجوم خریداری کرتاہوا نظر آتا ہے مگر حکومت کی کوروناوائرس کے روک تھام کے حوالے حوالے ست انتظامیہ عمل در آمد کرنے میں بری طرح ناکام ہے۔شہر میں نہ پرائس کنٹرول کرنے کیلئے کوئی چیکنگ کی جاتی ہے اور نہ ہی ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کیلئے کوئی سنجیدہ عمل در آمد نظر آرہاہیں۔کپڑے اور کاسمیٹک و منیاری کے کاروبار سے منسلک چوٹے کاروباری دکاندار پورا سال دکانوں کا کرایہ جیب سے دیتے رہتے ہیں اور نقصان اٹھاتے رہتے ہیں۔وہ اس لئے کہ انکا ایک ہی سیزن ہوتا ہے اور وہ یہی ایک مہینہ کا سیزن ہے اور اگر انکے ہاتھ سے یہ سیزن بھی چین لیاجاتا تو کپڑے اور میناری شاپنگ سینٹرز سے منسلک دکاندار نان شبینہ کا محتاج ہوکر اپنے گھر اور بچوں کا پیٹھ پالنے کیلئے چوری ڈکیتی کرنےپر مجبور ہوجائینگے۔کیونکہ انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاون سے اصل متاثرہ دکانداروں کے ساتھ کسی بھی قسم کی تعاون یا مدد نہیں کی گئی۔اور اگر مدد و تعاون کیا گیا ہے تو بازار یونین کے چند عہدیداران کو راشن فراہم کی گئی جو انھوں نے اپنے مخصوص لوگوں میں تقسیم کی۔دوسری جانب مستونگ بازار میں پرچون کے سینکڑوں دکانیں ہے اور وہ تمام کے تمام کھلے ہوئے ہیں۔اور صرف چند مخصوص کاروبار جن میں کپڑے منیاری الیکٹرک کے دکانیں بند ہے۔بقایہ تمام دکانیں کھلے ہوئے۔سوال یہ ہیکہ کیا لاک ڈاون صرف ان سیزنی دکانوں کا ہے یہ پورے بازار کا یہاں تو ایسے لگ رہاہیں لاک ڈاک ڈاون مخصوص کاروباری طبقے کو تباہ کرنے کیلئے کیاگیاہے۔مستونگ بازار میں کپڑے،منیاری اور الیکٹرک کے دکانداروں نے ضلعی انتظامیہ سمیت صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیاہیکہ ہمارے کاروبار کو بھی کھولا جائے تاکہ ہم بھی اپنے بال بچوں کا پیٹھ پال سکے۔انھوں نے مطالبہ کیاکہ مستونگ بازار میں تمام کاروبار کیلئے خضدار انتظامیہ کی طرز پر اوقات کار ٹائم ٹیبل ترتیب دیاجائے اور ایک طریقہ کار وضع کیاجائے تاکہ مستونگ بازار کے یہ چوٹے اور سیزنی تاجر مزید تباہ ہونے سے بچ سکے۔۔انھوں نے کہاکہ بصورت دیگر ہم کپڑے منیاری اور الیکٹرک کے دکاندار اپنے کاروبار کوکھول دینگے جس کی تمام تر زمہ داری ضلعی انتظامیہ اوت بازار یونین پر عائد ہوگی۔