مکانات اور دکانوں کے مالکان کرائے وصول کرنے پر بضد

  • April 26, 2020, 12:07 am
  • National News
  • 229 Views

مکانات اور دکانوں کے مالکان کرائے وصول کرنے پر بضد
کراےہ داروں کو کراےہ وقت پر نہ دینے سے مکانات خالی کرنے کی دھمکیاں
کوئٹہ(ہمارا کوئٹہ انفارمیشن ڈیسک)مکانات اور دکانوں کے مالکان نے حکومت کی جانب سے دو مہینے کے کرائے معاف کرنے کی اعلانات مسترد کرتے ہوئے کراےہ داروں کو تنبےہ کر دیا کہ کراےہ وقت پر ادا کیا جائے ےا ہماری جائےداد کو خالی کےا جائے واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت بلوچستا ن نے محکمہ داخلہ کی جانب سے اےک حکم جاری کیا گیا 24مارچ سے 24مئی تک ےعنی دو مہینے کی کرائے مالکان وصول نہیں کرینگے اسی طرح حکومت بلوچستان کی ترجمان نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ حکومت بلوچستان اپنے سرکاری املاک کی دو مہینوں کا کراےہ وصول نہیں کرینگے حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں آباد دکانوں اور مکانات کے مالکان نے اس حکم نامے کو مسترد کرتے ہوئے کراےہ داروں سے کہا کہ پہلے کی طرح کراےہ وقت پر ادا کیا جائے نہ ہونے کی صورت میں جائیدا د کو خالی کرائی جائے جس پر کراےہ داروں میں مایوسی پھیل گئی اور انہوںنے حکومت وقت سے مطالبہ کردیا کہ کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے ہم کراےہ ادا نہیں کر سکتے ےا حکومت وقت خود اس سلسلے میں تعاون کریں یا مالکان کو اس حکم کے مطابق پابند کیا جائے ۔