صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں روز مرہ کی اشیاءکی قیمتوں میں 40فیصد اضافہ

  • April 26, 2020, 12:06 am
  • Business News
  • 104 Views

صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں روز مرہ کی اشیاءکی قیمتوں میں 40فیصد اضافہ
حسب روایات پرائس کنٹرول کمیٹی ایک بار پھر کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی پر گامزن ہیں
کوئٹہ(ہمارا کوئٹہ انفارمیشن ڈیسک)صوبائی دار الحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں نے ایک بار پھر مقدس مہےنے کا استقبال مہنگائی سے کیا روزمرہ اشیاءکی قیمتوں میں 40فیصد اضافہ کیا ہے اسی طرح بڑے اور چھوٹے گوشت کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ کر دیا حسب روایات پرائس کنٹرول کمیٹی ایک بار پھر کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی پر گامزن ہیں واضح رہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ذخیرہ اندوزوں اور گران فروشوں کی دن میں ترس نہیں آئی اس وقت ایک طرف رمضان المبارک جیسے مقدس مہینہ شروع ہوا دوسری جانب عالمی وباءکرونا کی وجہ سے لوگ کمانے کی بجائے گھروں تک محدود رہیں لیکن نا ترس لوگوں نے ایک بار پھر مہنگائی کا ڈنڈا اٹھا کر لوگوں پر ڈال دیا اور روز مرہ اشیا کی قیمتوں میں 40فیصد اضافہ کر دیا مہنگائی ہونے کی وجہ سے غریب تو پہلے ہی اشیاءخریدنے سے قاصر رہے جبکہ صاحب قدر لوگ بھی روز مرہ کی اشیاءخریدنے سے کتراتے ہیں قیمتوں کا کنٹرول کرنے والے پرائس کنٹرول کمیٹی ایک بار پھر خواب خرگوش کی نیند سو رہی ہیں ےا پھر کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی پر گامزن ہیں عوامی حلقوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کر دیا ہے کہ کوئٹہ اور بلوچستان کی دیگر علا قوں میں مہنگائی کرنے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کیا جائے ۔