بلوچستان میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے 66کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 722ہوگئی

  • April 25, 2020, 11:57 pm
  • COVID-19
  • 228 Views

بلوچستان میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے 66کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 722ہوگئی
کوئٹہ(ہمارا کوئٹہ انفارمیشن ڈیسک)بلوچستان میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے 66کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 722ہوگئی محکمہ صحت بلوچستان کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان میں ایک ہی دن میں سب سے زیادہ66 کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 722ہوگئی ہے جن میں سے 176صحت یاب جبکہ 535کا علاج جاری ہے صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 11اموات بھی ہوچکی ہیںجبکہ کوئٹہ، تفتان ، قلعہ عبداللہ ، پشین سمیت دیگر علاقوں میں 962افراد قرنطینہ میں موجود ہیں رپورٹ کے مطابق اب تک بلوچستان میں کورونا وائرس 571کیس مقامی سطح پر وائرس منتقل ہونے سے ہوئے ہیں جن میں سے 473کا تعلق کوئٹہ، 11چاغی ، 6کا لورالائی ، 21کا جعفر آباد،13کا مستونگ، 30کا پشین، 5کا قلعہ عبداللہ، 6کا سبی ، 2کا زیارت جبکہ ایک ، ایک کا تعلق خضدار اور ہرنائی سے ہے