حکومت گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوںکیخلاف کارروائی کارے ،عبدالحق ہاشمی

  • April 25, 2020, 11:56 pm
  • National News
  • 85 Views

حکومت گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوںکیخلاف کارروائی کارے ،عبدالحق ہاشمی
پرائس کنٹرول کمیٹی و انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی نے ظالم تاجروں کو مہنگائی وذخیرہ اندوزی کا موقع دیا
کوئٹہ (ہمارا کوئٹہ انفارمیشن ڈیسک)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ انتظامیہ وحکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لاکرمصنوعی مہنگائی پیداکرنے والوں کا راستہ روک لیں ۔آٹاچینی،دالوں،سبزیوں ،پھلوں کی قیمتوں میں ہرشرباء اضافہ ہوگیا ہے کہ جس کی وجہ سے غریبوں کیلئے جینا مشکل ترہوگیا پرائس کنٹرول کمیٹی و انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی نے ظالم تاجروں کو مہنگائی وذخیرہ اندوزی کا موقع دیاقصابوں ،دکانداروں ،سبزی فروشوں کیلئے قیمتوں کا کوئی ضابطہ نہیں ہرطرف اندھیر نگری اورلوٹ مار جاری ہے ظلم جبر ذخیرہ اندوزی ناانصافی کی وجہ سے اللہ کے عذاب آرہے ہیں نیکی بھلائی اورانصاف کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دیا جائے گیارہ ماہ کماناوالے تاجر ایک ماہ اللہ کے پریشان حال غریبوں مزدوروں کو ریلیف دیں انشاء اللہ اگلا سال اللہ ان کو سکون اطمینان وترقی دیگااور عذاب وبیماریاں ٹل جائیگی۔انہوں نے کہاکہ ناکام نااہل حکومت نے عوام کو اب تک کوئی مناسب ریلیف نہیں دیاقیمتوںکوکنٹرول کیا ،نہ ذخیرہ اندوزوں کو لگام دیا اب تک سب کچھ میڈیا اوروعدوں کی حد تک چل رہاہے ۔اشیاء خورونوش یوٹیلٹی اسٹور تک میں موجود نہیں غریب ،دیہاڑی دارمزدور رل گیے ۔مہنگائی ،لاک ڈائون نے غریب عوام کا جینادوبھر کر دیا ۔تمام حکومتی دعوے بے بنیاد ہیں ۔جماعت اسلامی والخدمت فائونڈیشن کی طرح اگر دیگر سیاسی پارٹیاں وفلاحی تنظیمیں اس ماہ مبارک میں عوام کو ریلیف وآسانی اورراشن وامدادفراہمی کیلئے نیک نیتی اخلاص وایمانداری سے کام کرتے تو آج نوبت بھوک وافلاس تک نہ پہنچتی الخدمت فائونڈیشن کی غرباء ومساکین کیلئے خدمات قابل تقلید قابل تحسین ہے۔صوبائی دارالحکومت میں رمضان المبارک میں بھی پینے کے پانی کی قلت ،بجلی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔حکومت وانتظامیہ رمضان میں بھی سارادن دیگر تمام اہم وضروری کام چھوڑ کر کے کرونا مریضوں کو ڈھونڈنے اور لاک ڈائون کی خلاف ورزی والے دکانداروں نمازیوں کی تلاش میں رہتے ہیں اوران سے سودابازی کرتے ہیں جس کی وجہ سے عوام کے مسائل وپریشانیوں میں روز بروزاضافہ ہورہا ہے جو لمحہ فکریہ ہے ۔حکومت فی الفلورآٹا،چینی ،دالیں ،سبزیاں ،گوشت سمیت دیگر اشیاء کے قیمتوں کو کنٹرول ،غریبوں کو امداد دیکر ذخیرہ اندوزی ومہنگائی کرنے والوں کا راستہ روک لیں ان ظالم دکانداروں تاجروں کو سزادیں جو رمضان کے مبارک لمحات میں بھی ذخیرہ اندوزی ،لوٹ مار ،ظلم وناانصافی کے مرتکب ہورہے ہیں۔