حکومت بلوچستان نے لاک ڈاون میں مزید 5 دن کا اضافہ کیا ہے

  • April 25, 2020, 11:54 pm
  • National News
  • 375 Views

علماء کرام ایس اوپی پرسختی سے عملدرآمد کریں،لیاقت شاہوانی
حکومت بلوچستان نے لاک ڈاون میں مزید 5 دن کا اضافہ کیا ہے
کوئٹہ ( اے پی پی ( ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتا ہوں،لاک ڈاون میں کچھ سیکٹرز کو نرمی دی گئی ہے پہلے ایران سے آنیوالے زائرین کی ٹیسٹنگ کی گئی،حکومت کی خواہش ہے کہ فوری طور پر بلوچستان میں 50 ہزار ٹیسٹ کئے جائے50 ہزار ٹیسٹ کیلئے ہمیں آلات فراہم نہیں کئے گئے،اب تک 6 ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے گئے ہیں،حکومت بلوچستان نے لاک ڈاون میں مزید 5 دن کا اضافہ کیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں وفاقی حکومت نے نماز کیلئے ایس او پی جاری کی ہے حکومت بلوچستان علماء کرام سے مطالبہ کرتی ہے کہ ایس او پی پر عملدرآمد کیا جائے تمام رجسٹرڈ مساجد کے علماء کرام کی مالی معاونت کی جائیگی علماء کرام کیلئے معاشی پیکج بنایا گیا ہے،تبلیغی جماعت کے ارکان کو مختلف مساجد میں کوارنٹائن کیا گیا ہے لااک ڈاون کا مقصد فیل ہوتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے،لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو گرفتار کرکے ہزار گنجی قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومتی ملکیت کے دکانوں اور دیگر چیزوں کا کرایہ معاف کیا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ لا ک ڈاون کی خلاف ورزی پر1461 کار 2600 موٹرسائیکلوں کو جرمانہ عائد کیا گیا ہے ماہ اپریل میں 34 لاکھ روپے کے جرمانے خلاف ورزی کرنیوالوں سے وصول کئے گئے،لوکل ٹرانسمیشن کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے عوام سے اپیل ہے کہ لوگ گھروں میں رہے اور باہر نہ نکلے22 فروری سے اب تک 10 ہزار 66 زائرین پاکستان آئے ہیںاب تک حکومت بلوچستان نے 1 لاکھ 8 ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کیا ہے ماہ رمضان میں مستحقین میں انکے گھروں میں راشن اور روٹی تقسیم کیا جائیگا،لوگ اپنے گھروں کو عبادت گاہوں میں تبدیل کریں۔