نرس کے فرائض سرانجام دینے والی جڑواں بہنیں کورونا کے باعث ہلاک ہوگئیں

  • April 25, 2020, 4:07 pm
  • COVID-19
  • 88 Views

کورونا وائرس کا علاج کرتے ہوئے اب تک دنیا بھر میں کئی نرسز اور ڈاکٹرز جان کی بازی ہار چکے ہیں۔انہی میں برطانیہ کی جڑواں بہنیں بھی شامل ہیں جو کورونا کیخلاف جنگ میں فرائض انجام دیتے ہوئے جان کی بازی ہار گئیں۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں نرس کے فرائض سرانجام دینے والی دو جڑواں بہنیں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئیں۔
دونوں بہنوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کی ہلاکت تین روز میں ہوئی۔ہلاک ہونے والی 37 سالہ بہنوں میں سے ایک بچوں کی نرس تھی جو ساوتھمپٹن اسپتال میں زیر علاج تھیں جبکہ دوسری خاتون نرس بھی کورونا وائرس کے باعث جانبر نہ ہوسکی۔جڑواں بہنوں کی کی ایک بہن کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ کہتی تھیں کہ ہم دونوں ایک ساتھ دنیا میں آئی تھی اور ایک ساتھی واپس جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں بہنوں میں بے انتہا محبت اور پیار تھا، ان کی صحت کچھ عرصے سے ٹھیک نہیں تھی۔ساؤتھمپٹن اسپتال میں ہلاک ہونے والی کیٹی نامی خاتون اسی ہسپتال میں نرس تھی جس کا دوران سروس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جبکہ دوسری بہن بھی اسی اسپتال میں نو سال تک کام کرتی رہی۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملک میں اب تک کورونا کے باعث پچاس نظر سے ہلاک ہوچکی ہیں۔
قبل ازیں برطانیہ میں کورونا وائرس کا شکار پاکستانی خاتون بچے کو جنم دینے کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔ 29 سالہ فوزیہ حنیف گزشتہ ماہ سے برمنگھم کے ہسپتال میں زیر علاج تھیں، 2 اپریل کو بیٹے کو جنم دیا تاہم بیماری کے باعث اسے ایک مرتبہ بھی پیار کیے بنا ہی دنیا سے رخصت ہوگئی۔ خیال رہے کہ برطانیہ میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے 19 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن پانچویں ہفتے میں داخل ہوچکا ہے،جس کے دوران لوگوں کو صرف انتہائی ضروری کام کی اجازت دی گئی ہے۔