کورونا کی ایک مریضہ میں وائرس اس کے ناک سے آنکھ میں چلا گیا ہے، محققین

  • April 25, 2020, 1:08 pm
  • COVID-19
  • 234 Views

چین کےشہر وہان سے اٹلی سفر کرنے والی کورو نا وائرس سے متاثر خاتون میں وائرس اس کے ناک سے آنکھ میں چلا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محققین کی جاری کردہ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ خاتون کا جب اٹلی کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا تواس میں کورونا وائرس کی تمام علامات موجود تھیں۔
اس کا علاج کیا جا رہا تھا۔ 21 دن مکمل ہونے کے بعد خاتون کی آنکھوں میں کورونا وائرس پایا گیا جس کے بعد اس نے سب کو حیران کر دیا۔ اس بارے میں محققین کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس ایک متاثرہ شخص کی آنکھوں کے سیالوں میں موجود امکانی سطح پر موجود ہوسکتا ہے جس کے بعد انسانوں کو اس حوالے سے مزید احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔
ماہرین کا رپورٹ میں کہنا تھا کہ لوگوں کو اب مزید احتیاط کرنی پڑے گی اور اپنے چہروں کو کم سے کم چھونا ہو گا۔ خاتون کے نام بتائےبغیر اس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ چین سے متاثر ہو کر اٹلی گئی تھیں۔ وہاں ان میں کورونا وائرس کی علامات موجود ہونے کے بعد ان کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا تھا اور ان کا علاج شروع کردیا گیا تھا۔ علاج کرنے والےماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں خاتون کی آنکھوں میں اس کی نشانیاں تیسرے دن محسوس ہوئی تھیں لیکن انہوں نے ظاہر ہونے میں 21 دن کا وقت لگا دیا جس کی وجہ سے ہم یہ رپورٹ پیش کرنے میں تاخیر کا شکار ہو گئے۔
اس حوالے جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ناول کورونا وائرس ایک متاثرہ شخص کی آنکھوں کے سیالوں میں موجود امکانی سطح پر موجود ہوسکتا ہے جس کے بعد انسانوں کو اس حوالے سے مزید احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ مہلک کورونا وائرس اس وقت پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے جس کے بعد اب تک اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 28 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 1 لاکھ 97 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔