کوئٹہ میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح کے دوران بیشتر مساجد میں حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کیا گیا ، تاہم کچھ مساجد میں نمازیوں نے حکومتی پابند یوں کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا

  • April 25, 2020, 12:22 am
  • National News
  • 77 Views

کوئٹہ میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح کے دوران بیشتر مساجد میں حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کیا گیا ، تاہم کچھ مساجد میں نمازیوں نے حکومتی پابند یوں کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا
کوئٹہ( ہمارا کوئٹہ انفارمیشن ڈیسک)کوئٹہ میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح کے دوران بیشتر مساجد میں حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کیا گیا ، تاہم کچھ مساجد میں نمازیوں نے حکومتی پابند یوں کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ،کوئٹہ کی چھ سو کے لگ بھگ مساجد میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح ادا کی گئی کوئٹہ میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاو کی وجہ سے حکومت کی جانب سے تمام علما کو ایس اوپیز جاری کی گئیں جس کی بنیاد پر عوام کو تراویح کی مشروط اجازت دی گئی تھی،شہر کی بیشتر مساجد میں حکومتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے مساجد میں قالین کی بنی جائے نماز ،دریاں اور چٹائیاں ہٹا دی گئی تھیں ،مساجد کی صفوں میں مناسب فاصلے کیلئے نشانات لگائے گئے ،تاہم شہر کی کچھ مساجد میں حکومتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ۔