لوگ گھروںمیںرہ کرہی محفوظ رہ سکتے ہیں،ظہوربلیدی

  • April 25, 2020, 12:16 am
  • National News
  • 133 Views

لوگ گھروںمیںرہ کرہی محفوظ رہ سکتے ہیں،ظہوربلیدی
ضلع گوادر کے لئے سولر پینل اور راشن کا تحفہ عوامی جمہوریہ چین کا احسن اقدام ہے
گوادر (ہمارا کوئٹہ انفارمیشن ڈیسک )صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ ضلع گوادر کے لئے سولر پینل اور راشن کا تحفہ عوامی جمہوریہ چین کا احسن اقدام ہے عالمی وباَ ء نے دنیا بھر میں تباہی مچادی ہے کرونا کے پھیلنے کی وجوہات سوشل ڈسٹینس نہ رکھنا ہے عوام ماہ مبارک کی عبادات اور تراویح کا اہتمام گھروں میں کریں بلوچستان کے لوگ گھروں میں رہ کر خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے دئیے گئے سولر پینل تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے ،اہل پاکستانیوں کو چین سے اپنی دوستی پر فخر ہے اور انہیں یقین ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گیا ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی کیلئے ایک اہم ترین منصوبہ ہے ،پاکستان کی معیشت پر اس منصوبے کے بہترین اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی تمام چیلنجز میں ثابت قدم رہی اور یہ دوستی شہد سے میٹھی،سمندروں سے گہری اور ہمالیہ سے اونچی ہے تقریب سے رکن قومی اسمبلی گوادرلسبیلہ اسلم بھوتانی ، جی او سی 44 ڈویژن میجر جنرل عامر نجم ، کمانڈر ویسٹ پاکستان نیوی رئیر ایڈمرل راجہ رب نواز اور چئیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر خان کاشانی اور چائنہ اوورسیز پورٹ اولڈنگ کمپنی باؤ ڑنگ نیبھی خطاب کیا عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے ضلع گوادر کے لئے سولر پینل سمیت ضرورت مند افراد میں راشن بھی تقسیم کیے مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا چین حکومت نے ضلع گوادر کے لئے سولر پینل اور مشکل کی گھڑی میں ضرورت مند خاندانوں کے لئے راشن کا تحفہ بجھوا کر پاکستان اور گوادر کی عوام سے دوستی کا ثبوت دیا ہے تقریب کے آخر میں ماہی گیر نمائندوں، سیاسی ،پریس کلب ویگر سماجی تنظیموں کے نمائندوں میں سولر پینل کے حصول کیلئے ایوارڈ سرٹیفکٹ دئے گئے۔