وزیر اعظم کی ٹیلی تھون ،رانا ثناء اللہ کا نام اور سورسز کے ساتھ چار گھنٹے کے ٹوپی ڈرامے کی فہرست عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ

  • April 24, 2020, 7:56 pm
  • National News
  • 141 Views

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ خان نے وزیراعظم کے ٹیلی تھان پر اپنے بیان میں نام اور سورسز کے ساتھ چار گھنٹے کے ٹوپی ڈرامے کی فہرست عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز چار گھنٹے کی ٹیلی تھان ڈیم فٴْول فنڈ کی دوسری قسط تھی جس کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ،ملک اور قوم اِس وقت اِن ٹوپی ڈراموں کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
انہوںنے کہاکہ ملک بھر کے ٹی وی چینلز کے اربوں روپے کا چار گھنٹے کے پرائم ٹائم خرچ کرکے بھی صرف 55 کروڑ جمع ہوسکا،اس سے زیادہ رقم سرکاری اداروں کو وزیراعظم چٹھی لکھنے سے جمع کرسکتے تھے۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی بھیک مانگنے کے بجائے فارن فنڈنگ، پشاور میٹرو، بلین ٹری سونامی، آٹے چینی کی چوری کے پیسے واپس کرے ۔
انہوںنے کہاکہ تین ارب روپے کی بھیک مانگنے والے عمران خان نے قوم کا 1 کھرب 30ارب پشاور میٹرو میں ضائع کر دیا ،چار گھنٹے کے ڈرامے کے بعد 55 کروڑ جمع کرنے کا دعوی عمران خان پر قوم کا عدم اعتماد ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ٹی وی پر بھیک کے ڈرامے کرنے والے عمران خان نے آٹاسکینڈل میں 100 ارب کی ڈکیتی کی منظوری دی ۔ انہوںنے کہاکہ قوم کے آگے ہاتھ پھیلانے والے بلین ٹری سونامی کی آڑ میں قوم کا 100 ارب کھا گئے۔انہوںنے کہاکہ چوبیس گھنٹے میں 742 نئے کورونا کیسز کا مطلب تباہی ہمارے سر پر پہنچ چکی ہے،جب لاک ڈاؤن کا وقت تھا تو عمران نیازی قوم کو لاک ڈاؤن کے خلاف ورغلا رہا تھا۔
انہوںنے کہاکہ کنفیوژڈ لاک ڈاؤن نے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے اور جا کی سزا عوام بھگت رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آٹا چینی سکینڈل، مالم جبہ، علیمہ باجی جادوئی سلائی مشین، ہیلی کاپٹر کیس، دوائیوں کی قیمت میں اربوں کی کرپشن محض چند مثالیں ہیں،اگر اِن پراجیکٹس کے پیسے واپس کر دئیے جائیں تو عمران صاحب کی بھیگ مانگنے کی مشکل آسان ہو جائے گی۔