فوڈ سیفٹی ٹیم نے ائرپورٹ اور سر کلر روڈ میں قائم پیزا و جوس کارنرز کے خلاف کارروائی

  • April 23, 2020, 11:40 pm
  • National News
  • 130 Views

کوئٹہ(خ ن) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کاناقص و غیر معیاری خوراک کی فراہمی کے تدارک کے لیے کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، بی ایف اے کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ائرپورٹ اور سر کلر روڈ میں قائم پیزا و جوس کارنرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین مراکز پر جرمانہ عائد کردیا، مذکورہ کھانے پینے کے مراکز کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال، کچن ایریا میں گندگی، ملازمین کی ذاتی صفائی نہ ہونے اور سٹوریج ایریا و فریزرز میں حفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف وافرمقدارمیں پھلوں خاص کر فروزن(Frozen)آم رکھنے پر کارروائی کی گئی، علاوہ ازیں بی ایف اے معائنہ ٹیم نے برآمد ہونے والے مضر صحت خراب و ناقابل خوراک جمے ہوئے فروزن پھلوں کو قبضے میں لے کر تلف کر دیا۔فوڈ اتھارٹی حکام نے چیکنگ کے دوران متعدد کھانے پینے کے مراکز میں بھی صفائی کے انتظامات اور غذائی اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا،اس دوران مختلف مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کرتے ہوئے انہیں عوام کو محفوظ معیاری اشیاء خوردنوش کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی جبکہ فوڈ اتھارٹی حکام کی جانب سے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔ مزید برآں مراکز مالکان کو غذائی اشیاء کے معیار و تیاری حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق یقینی بنانے و صفائی کے نظام پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی گئی جبکہ اس حوالے سے انہیں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے وضع کردہ خصوصی ہدایت نامہ بھی جاری کیے گئے۔