صحبت پور‘حیردین کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ

  • April 23, 2020, 11:24 pm
  • Breaking News
  • 126 Views

صحبت پور‘حیردین کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ
دھماکے میں 13 سالہ لڑکا شدید زخمی‘ زخمی کو ہسپتال منتقل کردےاگےا
حیردین (اے این این) صحبت پور کے پولیس تھانہ آرڈی 298 کی حدود حیردین کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ، دھماکے میں 13 سالہ لڑکا شدید زخمی ہوگیا تشویش ناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا‘تفصیلات کے مطابق صحبت پور کے پولیس تھانہ آرڈی 298 کی حدود میں واقع نواحی علاقے حیردین کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس میں 13 سالہ لڑکا خان محمد ولد محمد وارث بگٹی شدید زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق 13 سالہ لڑکا خان محمد بگٹی سائیکل پر سوار ہو کر حیردین کی طرف جارہا تھا کہ پہلے ہی سے راستے میں نصب بارودی سرنگ پر سائیکل کا ٹائر چڑھنے کے باعث بارودی سرنگ زور دار دھماکے سے پھٹ گئی دھماکے میں خان محمد بگٹی شدید زخمی ہوگیا اطلاع ملنے کے بعد آرڈی 298 تھانہ کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمی لڑکے کو تحویل میں لے کر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے ان کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا وقوعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جاسکا۔