پاکستان کو چین سے ویکسین لے کر 50 سے 60 فیصد آبادی لگانی ہوگی

  • April 23, 2020, 10:50 pm
  • COVID-19
  • 620 Views

چین نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی ہے۔پاکستان میں جب بھی یہ ویکسین آتی ہے تو حکومت کو تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کم از کم 50 سے 60فیصد آبادی کو یہ ویکسین لگانی ہوگی۔پروفیسر سر ڈاکٹر شاہد ملک کا کہنا ہے کہ چین نے ویکسین تیار کرنے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ پاکستان پہلا ملک ہوگا جہاں یہ ویکسین لانچ کی جائے گی۔
کسی بھی ویکسین کا چار لیول تک ٹرائل ہوتا ہے جس کے بعد پتہ چلتا ہے کہ یہ ویکسین کس حد تک اثر انگیز ہے۔بہت اچھی بات ہے کہ چین نے ویکسین تیار کرلی ہے ہمیں اس وائرس کے اسٹرکچر کا پہلے ہی پتہ تھا۔کورونا کے معاملے میں زیادہ خوف بیچا جا رہا ہے۔آل پاکستان فیملی فزیشنز کے صدر ڈاکٹر طارق میاں کا کہنا ہے کہ ہر انسان میں ایک قدرتی امیونٹی ہوتی ہے۔
اور دوسری امیونٹی ہوتی ہے کہ اگر کسی انسان کو وائرس یا بیماری لگے تو ویکسین دیگر امیونٹی لیول کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔پاکستان میں جب یہ ویکسین آتی ہے تو کم از کم 50 سے 60 فیصد آبادی کو ویکسین لگا کر ہم محفوظ ہونگے۔اب یہ حکومت پر منحصر ہوگا کہ وہ چین سے کتنی وس لیتی ہے اور کس طرح سے اس کو استعمال کیا جاتا ہے اور کیا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چین نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی ،کورونا ویکسین پر چین کے ساتھ پاکستان میں بھی ہیومین ٹرائل کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ بدھ کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نے تصدیق کر دی ۔ ڈاکٹر عامر اکرام نے بتایاکہ ہیومین کلنیکل ٹرائل کے لئے ویکسین فوری طور پر چین پاکستان کو بھی فراہم کرے گا، تین سے چار ماہ میں مکمل ٹرائل کے بعد کورونا ویکسین باقاعدہ لانچ کر دی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کلینکل ٹرائل کے لئے صرف ضابطے کی کارروائی مکمل کرنا باقی ہے۔