چارسدہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک اہلکار شہید

  • April 23, 2020, 3:44 pm
  • Breaking News
  • 125 Views

چارسدہ: پولیس اسٹیشن خان ماہی کے قریب سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

چارسدہ میں پولیس اسٹیشن خان ماہی کی حدود سرکی میں سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، اسی دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلہ میں ایک اہلکار شہید جب کہ فورسز اور پولیس کے 5 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔