وزیراعظم کورونا ٹیسٹ کروائیں، ٹویٹر عمران خان سے متعلق فکر مند پاکستانیوں کی ٹویٹس سے بھر گیا

  • April 21, 2020, 5:12 pm
  • COVID-19
  • 226 Views

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد تمام لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ کہ گزشتہ ہفتے ہی فیصل ایدھی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔انہوں نے 2 روز قبل کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جبکہ ان کی وزیراعظم سے ملاقات پانچ روز قبل ہوئی تھی۔اسی حوالے سے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ فیصل ایدھی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم سے بات کروں گا۔
حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم کو ٹیسٹ سے متعلق رائے دوں گا۔وزیراعظم ابھی کابینہ اجلاس میں مصروف ہیں۔ان سے ملاقات کروں گا۔انہیں فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بارے میں آگاہ کرؤں گا اور انہیں بھی ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دوں گا۔
اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو کورونا ٹیسٹ کروانے کی اپیل کی جا رہی ہے ۔

صارفین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو کورونا ٹیسٹ کروانے کے ساتھ ساتھ 14 روز کے لئے قرنطینہ میں چلے جانا چاہیے اور ملاقاتیں محدود کر دینی چاہیے۔

اس کے ساتھ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کو بھی کورو نا ٹیسٹ کروانے کی تجویز پیش کی جارہی ہے۔فیصل ایدھی نے وزیراعظم کے ساتھ ساتھ نجی ٹی وی چینل کے معروف اینکر ندیم ملک سے بھی ملاقات کی تھی۔