بلوچستان میں حکومت کو فیس بک اورواٹس ایپ پر چلایا جارہا ہے : علی مدد جتک

  • April 21, 2020, 12:45 pm
  • National News
  • 141 Views

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ عالمی وبا کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت کے خلاف بیان بازی اور سیاسی سکورنگ کرنا ایک شرم ناک عمل ہے ،سندھ حکومت اس وقت کورونا وائرس کا مقابلہ کررہی ہے جبکہ وفاقی وزرا کورونا کے بجائے سندھ حکومت سے لڑ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک اور جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عالمی وبا کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت کے خلاف بیان بازی اور سیاسی سکورنگ کرنا ایک شرم ناک عمل ہے وفاقی حکومت کورونا کیخلاف کچھ نہیں کررہی جب بھی اس ملک پر کوئی مصیبت آئی تو پیپلز پارٹی کی قیادت نے ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت وزیراعظم سمیت تمام حکمرانوں کے بچے ملک سے باہر ہیں لیکن شہید بی بی اور زرداری کا بیٹا ملک میں موجود ہے بلکہ بلاول بھٹو کی خصوصی ہدایت ہر تمام سیاسی اختلافات چھوڑ کر سب کے ساتھ مل کر اس وبا کیخلاف لڑینگے، بلوچستان میں حکومت کو فیس بک اورواٹس ایپ پر چلایا جارہا ہے۔