کورونا کیخلاف جنگ علماء اور تاجربرادری کے تعاون کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی ، ڈی سی کوئٹہ

  • April 21, 2020, 12:33 pm
  • National News
  • 146 Views

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگزیب بادینی نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں ایک لاکھ بیس ہزار فیملی امداد کے مستحق ہے32 ہزار فیملی کے پاس ایک دن کا راشن موجود ہے کورونا وائرس کی جنگ علماء کرام اور تاجربرادری کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی ہے عوام ان حالات میں اپنے گھروں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں دکانیں بندکرنے سے ہمیں خوشی محسوس نہیں ہوتی ہے شہریوں کیلئے ماسک اور دستانے لازمی قرار دیا ہے ان خیالات کااظہارا اورنگزیب بادینی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اور کہا ہے کہ سب سے پہلے ہم عوام میں کرونا وائرس کے حوالے سے ان میں آگاہی فرائم کررہے ہیں ضلعی انتظامیہ نے عوام میں کوروناوائرس کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے حکومت کی جانب سے کوروناوائرس کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کر دی ہیں شہروں کے لیے ماسک اور دستانے لازمی ہے کوئٹہ شہر میں ایک لاکھ بیس ہزار فیملی امداد کی مستحق ہیں ۔32 ہزار فیملی کے پاس ایک دن کا راشن موجود ہے45 ہزار فیملیز کے پاس 15 دن کا راشن موجود ہے باقی وہ لوگ ہے جن کے پاس 15 دن سے زائد کا راشن موجود ہے دوکانیں بند کرنے سے ہمیں خوشی محسوس نہیں ہوتا ہے ہم دوکانیں بند نہیں کرنا چاہتے تھے مگر حالات کے ہاتھوں مجبور ہے کوروناواٹرس کاجنگ علما کرام اور تاجروں کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی ہے عوام سے اپیل ہے کہ وہ ان حالات میں اپنے گھروں میں رہیں۔