کورونا سے متاثرہ انجینئر زمرک کا بیٹا صحت یاب‘ ٹیسٹ نیگٹیو آگیا

  • April 21, 2020, 12:32 pm
  • COVID-19
  • 246 Views

کورونا وائرس سے متاثرہ صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک اچکزئی کا بیٹا صحت یاب ۔ دوبارہ ٹیسٹ ٹیگٹیو آگیا‘جس پر صوبائی وزیر نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ عوام کو اس وباء سے محفوظ رکھے ۔یہ بات انہوں نے بیٹے کی صحت یابی کے بعد لوگوں کی جانب سے مبارکباد دینے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ میرا بیٹا لندن سے واپسی کے بعد جب واپس آیا تو اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر ہم نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گھر پر قرنطینہ کردیا اور آج دوبارہ ٹیسٹ نیگٹیو آیا ہے ۔