ادکارہ میرا کی وزیراعظم سے مدد کی ویڈیو ڈراما نکلی

  • April 21, 2020, 12:25 pm
  • Entertainment News
  • 234 Views

اداکارہ میرا کی وزیراعظم عمران خان سے کی گئی مدد کی اپیل کی ویڈیو صرف ایک ڈراما نکلی۔ڈراما کوئین اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا فن جانتی ہیں، انہوں نے کورونا کو جواز بنا کر نیویارک سے ویڈیو پیغام میں اپنی مبینہ قابلِ رحم حالت کا ذکر کر کے وزیراعظم سے مدد کی اپیل کی تھی۔تاہم تصویر کا دوسرا رخ ذرا مختلف نکلا، میرا اپنے مبینہ شوہر کیپٹن نوید کے گھر پارٹیوں میں مگن ہیں۔
کیپٹن نوید کے والد راجا پرویز کا کہنا ہے کہ میرا تو دو ماہ سے ان کے گھر میں ہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایسی ویڈیوز جاری کر کے بیعزتی کروانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتیں۔لالی ووڈ کی اسکینڈل گرل اداکارہ میرا نے نیویارک سے ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں کورونا کو جواز بنایا اور خود کو ہوٹل کے کمرے میں بند ظاہر کیا۔
اس پیغام میں میرا کا کہنا تھا کہ وہ کسی دوسرے ملک میں مرنا نہیں چاہتیں، وزیراعظم مدد کریں۔

تاہم میرا کی دیگر ویڈیوز میں وہ اپنے گھر میں باربی کیو پارٹی کرتی ہوئی، تکے کباب لگاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ ان کے مبینہ شوہر کیپٹن نوید، اداکار علی سلیم اور بعض دیگر افراد بھی موجود ہیں۔اداکارہ میرا اپنے مبینہ شوہر کے ہمراہ مختلف شوبز شخصیات سے ویڈیو کالز پر بھی رابطے میں ہیں۔اداکارہ ریشم کے مطابق 3 روز پہلے ان کی ویڈیو کانفرنس پر میرا سے بات ہوئی، کیپٹن نوید بھی ساتھ تھے۔