افغانستان میں پھنسے ڈرائیورز کے لیے سرحد کھول دی گئی

  • April 20, 2020, 7:53 pm
  • National News
  • 143 Views

چمن :افغانستان میں پھنسے ڈرائیورز کے لیے سرحد کھول دی گئی، باب دوستی سےآنے والے ڈرائیورز کوقرنطینہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں پھنسے ٹرانزٹ ٹریڈ ڈرائیورز کے لیے سرحد کھول دی گئی، پاک افغان سرحد سے آج70سے80ڈرائیور واپس وطن آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ باب دوستی سےآنے والے ڈرائیورز کوقرنطینہ منتقل کیا جا رہا ہے ، وطن واپس آنےوالےڈرائیورزکےقرنطینہ میں ٹیسٹ کیےجائیں گے، پاک افغان سرحد پر بنائے گئےقرنطینہ مرکزکوفعال کردیاگیا ہے۔

یاد رہےحکومت کی جانب سے بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں، اسی صورتحال کے پیش نظر طور خم اور چمن بارڈر کو ہفتے میں دو دفعہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 500 پاکستانی طورخم اور 300 سو چمن بارڈر سےلائے جائیں گے جبکہ 6ہزار پاکستانیوں کومختلف ممالک سے اگلے ہفتے تک لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام مسافروں کو ٹیسٹنگ کے مرحلے سے گزرنا ہو گا، ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافروں کو اسپتال میں رکھا جائے گا، یہ پالیسی زمینی راستے سے داخل ہو نے والےپاکستانیوں پر بھی لاگو ہوگی۔

گذشتہ روز معیدیوسف کا کہنا تھا کہ دنیابھرمیں پھنسےپاکستانیوں کومرحلہ وارلایاجارہاہےجن ممالک میں پی آئی اےکی رسائی نہیں وہاں دوسری پروازوں کواجازت دیں گے۔