بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 56کیس رپورٹ ،متاثرہ افراد کی تعداد 432ہوگئی

  • April 20, 2020, 12:14 am
  • COVID-19
  • 231 Views

بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 56کیس رپورٹ ،متاثرہ افراد کی تعداد 432ہوگئی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 56کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 432ہوگئی جبکہ 154افرا د صحت یاب ہوچکے ہیں 273کا علاج جاری، محکمہ صحت بلوچستان کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اتوار کو بلوچستان میں کورونا وائرس کے 56کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 432ہوگئی ہے صوبے میں اب تک 5315افراد کے ٹیسٹ بھی کئے جا چکے ہیں جن میں سے 4883میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ کورونا وائرس سے بلوچستان میں اب تک 5اموات ہوچکی ہیں، رپورٹ کے مطابق صوبے کے 65فیصد مریضوں کو وائرس مقامی طو ر پر منتقل ہوا ہے کوئٹہ میں 223افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اتوار کو سبی سے ایک اور قلعہ عبداللہ سے بھی پانچ افراد کے کورونا وائرس کے مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی۔