6 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  • April 18, 2020, 9:45 pm
  • National News
  • 1.19K Views

6 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، ایف آئی آر بھی منظر عام پر، ویڈیو کے وئرل ہونے پر صارفین کے شدید رنج اور غصے کا اظہار، عوام کی جانب سے مجرم کو جلداز جلد کیفرکردار تک پہنچانے کی درخواست۔ تفصیلات کے مطابق گرشتہ روز ایک مدرسے کے بچے کے ساتھ زیادتی کا ایک واقعہ سامنے آیا تھا۔
اب اسکی ایک سی سی ٹی فوٹیچ بھی سوشل میڈیا پر چل رہی ہے۔ جس پر عوام نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔ واقعے کی ایف آئی آر ذیل میں موجود ہے۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ گوجرانوالہ میں پیش آیا جہاں نوجوان نے 6 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا تھا۔ 6 سالہ بچہ فیضان محلے میں موجود مدرسے میں اسلام کی تعلیم حاصل کرنے گیا تھا۔
مدرسے میں موجود سینئر طالب علم سجاول نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا تھا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا تھا۔ جس کے بعد ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق بچے کا طبی معائنہ کرایا گیا جس کے بعد 6 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے ثبوت ملے ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ تمام تر معاملات کو قانون کے مطابق دیکھ رہے ہیں۔ ملزم سجاول گرفتار ہو چکا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی موصول ہو چکی ہیں۔
واضح رہے بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں دن با دن اضافہ ہو تا جا رہا ہے اس سے قبل فیصل آباد میں رکشہ ڈرائیور نے 8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا ۔ گوکھووال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 8 سالہ بچی ٹیوشن سینٹر جا رہی تھی کہ درندہ صفت رکشہ ڈرائیور راشد نے بچی کو پکڑ لیا اور گھسیٹ کر اپنے گھر لے گیا۔ ملزم نے اپنے گھر پر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تھانہ ملت ٹاؤن پولیس نے 25 سالہ ملزم راشد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم راشد نے بچی کے ساتھ دردنگی کے بعد گھر کی چھت پھلانگ ر اپنے بھائی کے گھر پہنچ گیا جب کہ بچی کو میڈیکولیگل کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ فیصل آباد میں بچے اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔