بلوچستان بھرمیں نمازجمعہ کی باجماعت ادائیگی پرپابندی ،پیش امام سمیت 5 افراد نے نمازاداکی

  • April 18, 2020, 12:19 am
  • COVID-19
  • 186 Views

بلوچستان بھرمیں نمازجمعہ کی باجماعت ادائیگی پرپابندی ،پیش امام سمیت 5 افراد نے نمازاداکی
کوئٹہ(ؤیب ڈیسک)کوروناوائرس سے بچائو اور کیسز میں اضافے کے پیش نظر بلوچستان کی مساجد میں گزشتہ نماز جمعہ کے موقع پر پابندی برقرار رہی، جہاں پر نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے پیش امام سمیت 5افراد کو نماز کی ادائیگی کی اجازت دی گئی۔ایڈیشنل آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ نے بتایاکہ عوامی مشکلات کے سبب صوبے میں لاک ڈائون میں تھوڑی نرمی کی ہے تاہم اس نرمی کااطلاق چند مخصوص مقامات پر ہوگا،انہوں نے بتایاکہ صوبے میں کوروناوائرس کے کیسز میں ایک مرتبہ پھرتیزی سے اضافہ تشویشناک ہے، عوام احتیاطی تدابیر اختیارکرکے سماجی دوری اختیا رکریں ،انہوںنے بتایاکہ بلوچستان کے نصیر آباد، مستونگ اور پشین سمیت دیگر اضلاع کوروناوائرس کی لپیٹ میں ہیں ،اس وبا ء وکومزید پھیلنے سے روکنے کیلئے احتیاطی تدابیراختیارکرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگ محفوظ رہ سکیں۔دوسری جانب علماء کرام نے بھی عوم الناس سے اپیل کی تھی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے سنتیں گھروں میں پڑھیں اورصرف جمعہ فرض نماز کی ادائیگی کیلئے مساجد تشریف لائیں۔ ایڈیشنل آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ لاک ڈائون اور نماز جمعہ پر پابندی امن وامان کی صورتحال کا نہیں صحت کا مسئلہ ہے بلوچستان میں کورونا وائرس کی لوکل ٹرانسمیشن ہو رہی ہے جو باعث تشویشناک ہے حکومت نے کچھ دکانوں اور کاروباری مراکز کو لاک ڈائون سے استثنیٰ دیا ہے حکومت کو متاثرہ دکانداروں کی پریشانی کا ادراک ہے ایران سے تفتان آنے والے افراد کو مکمل کورنٹائن کی سہولت دی گئی ہے محکمہ پی ڈی ایم اے اور صحت حفاظتی سامان مہیا کررہی ہے ، عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ بلوچستان میں کوروناوائرس کی صورتحال سنگین ہو چکی ہے شین، مستونگ، مکران ڈویژن، خاران اور نصیر آباد میں کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں کوروناوائرس کا شکار مریض دیگر لوگوں کو بھی متاثر کر دیتا ہے پولیس لاک ڈاون کو کورانا سے بچاو کے لئے احتیاتی تدابیر کے طور پر سرگرم عمل ہے امید ہے لاک ڈاون کا دورانیہ مختصر ہوگا حکومت نے کچھ دکانوں اور کاروباری مراکز کو لاک ڈاون سے استثنیٰ دی ہے کوروناوائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر بلوچستان کے مساجد میں نماز جمعہ پر پابندی برقرار رہے گی مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے پیش امام سمیت5افراد کو نماز کی ادائیگی کی اجازت ہوگی حکومت نے کورونا ہے خطرے کے پیش نظر نماز جمعہ پر پابندی عائد کی ہے نماز جمعہ پر پابندی کو اسلامی رنگ نہ دیا جائے علماء نماز جمعہ پر پابندی پر اپنی رائے دے چکے ہیں عوام نماز جمعہ پر پابندی کو تسلیم نہیں کر رہے بلوچستان میں کوروناوائرس کی لوکل ٹرانسمیشن ہو رہی ہے' جو تشویشناک ہے انجمن تاجران اور علما سے گفت و شنید کی گئی ہے۔