بلوچستان میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے 43 مصدقہ کیسز رپورٹ

  • April 18, 2020, 12:17 am
  • COVID-19
  • 270 Views

بلوچستان میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے 43 مصدقہ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد346ہوگئی
کوئٹہ( ویب ڈیسک)بلوچستان میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے 43 مصدقہ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد346ہوگئی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ 160کیسز کے ساتھ صوبے میں سب زیادہ متاثرہ علاقہ قراردے دیا گیا ،محکمہ صحت کے کوروناوائرس آپریشن سیل کی جاری رپورٹ کے مطابق جمعہ کو صوبے میں کوروناوائرس کے مزید43مصدقہ کیسز رپورٹ کے بعد اب تک متاثرہ مریضوں کی تعداد 346 ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں کورونا وائر س سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعدداد 5 ہے، رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں مقامی طور پر اب تک 198افراد میں کورونا وائرس منتقل ہوا ہے جن میں سے160کیس کوئٹہ کے ہیں ، چاغی سے11،جعفرآباد میں9،لورالائی اور مستونگ سے چھ چھ کیسز ،خاران اور پشین سے دو،دوجبکہ خضدار اور ہرنائی سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے،صوبے میں اب تک 142افراد وائر س سے صحت یاب بھی ہوچکے ہیں جبکہ 188کا علاج جاری ہے ،385افراد کے ٹیسٹ تنائج آنے ابھی باقی ہیں رپورٹ کے مطابق اب تک بلوچستان میں کورونا وائر س کے شبے میں 4823افرا د کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جن میں سے 4477کے نتائج منفی آئے ہیں۔زرائع کے مطابق بلوچستان میں بچے بھی کوروانا وائرس کا شکار ہونے لگے صوبے بھر سے 12 سال سے کم عمر کے 17 بچے شامل ہے ذرائع کے مطابق ان بچوں میں 8 ماہ 1 سال اور 2 سال کے بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے محکمہ صحت حکام کے مطابق تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جن میں 3 کو صحت یاب ہونے کے بعد گھر جانے کی ایجازت دے دی گئی ہے۔